امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ فوجی کارروائی ایران کے خلاف صرف ابتدا ہے، ’بڑی لہر‘ ابھی آنا باقی ہے، حملے میں ایران کے 49 رہنما مارے گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ابھی انہیں سختی سے نہیں مارا، بڑی لہر ابھی باقی ہے، بڑا حملہ جلد ہوگا۔ جنگ کی مدت سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ زیادہ دیر تک جاری رہے، میں سمجھ رہا تھا کہ ایران پر حملے میں چار ہفتے لگیں گیں، مگر ہم تھوڑا سا شیڈول سے آگے ہیں۔ امریکی صدر نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کو خارج از امکان قرار دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صدور کی طرح زمینی فوج نہ بھیجنے کی بات نہیں کروں گا، امکان ہے کہ زمینی فوج کی ضرورت نہیں ہوگی، ایسا بھی ممکن ہے کہ زمینی فوج ضرورت بن جائے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان امریکی فضائی اور بحری کارروائیوں کے بعد آیا ہے، جن میں ایران کی بیلسٹک میزائل، بحری اور نیوکلیئر صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ صرف نام نہاد حکومت کی تبدیلی کی جنگ نہیں، ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے میزائلوں کو تباہ کرنا تھا۔ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے جوہری ہتھیاروں سے انکار کرنا ہے، یہ عراق نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی لامحدود جنگ ہے، ایران پر آپریشن میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، ہم یہ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ نام نہاد نظام کی تبدیلی کی جنگ نہیں ہے، لیکن نظام ضرور بدل گیا ہے اور دنیا اس سے بہتر ہوئی ہے، امریکا نے یہ جنگ شروع نہیں کی، بلکہ ایران کئی دہائیوں سے امریکا کے خلاف ’یکطرفہ جنگ‘ جاری رکھے ہوئے تھا، موجودہ کارروائیاں اسی سلسلے کا جواب ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہم اسے ختم کررہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ