International

ایران پر چند دن میں اسرائیل کے جوابی حملے کا امکان

ایران پر چند دن میں اسرائیل کے جوابی حملے کا امکان

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل چند دن میں ایران پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات اور دیگر اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن کے بارے میں معلومات اور اندازے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔ گزشتہ شب ہونے والے ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو زیرِ زمین جانے پر مجبور کر دیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے دوران جان بچانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے متعدد ارکان کو کئی گھنٹوں تک زیرِ زمین چھپنے کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں رہنا پڑا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments