International

ایران پر امریکی حملےکاخطرہ،قطر میں فوجی اڈے کے اہلکاروں کومحفوظ جگہوں پرمنتقل ہونےکی ہدایت

ایران پر امریکی حملےکاخطرہ،قطر میں فوجی اڈے کے اہلکاروں کومحفوظ جگہوں پرمنتقل ہونےکی ہدایت

قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے کے اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ العدید ایئربیس خالی کر دیں۔ یہ بات تین سفارتکاروں نے مغربی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کو بتائی ہے۔ اس سے پہلے پچھلے سال کے شروع میں قطر پر کیے گئے اسرائیلی حملے کے دوران بھی اس امریکی فوجی اڈے کے اہلکاروں کو کچھ عرصے کے لیے اڈہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم دوحہ میں امریکی سفارت کار نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ نیز وزارت خارجہ قطر نے اس سلسلے میں 'روئٹرز' کی طرف سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔ خیال رہے العدید ایئربیس مشرق وسطیٰ میں قائم امریکہ کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔ یہاں تقریبا 10000 امریکی فوجی موجود ہیں۔ سفارتکاروں میں سے ایک نے 'روئٹرز' کو بتایا یہ ہوزیشن بدلنے کے لیے کہا گیا ہے انخلاء کا حکم نہیں دیا گیا۔ تاہم انہوں نے کہا انہیں اس امر کا علم نہیں کہ پوزیشن کی تبدیلی کی کوئی خاص وجہ ہے۔ اس سے قبل ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے 'روئٹرز' کو بتایا تھا کہ ایران نے علاقے کے ملکوں سے کہا ہے کہ ایران پر امویکی حملے کی صورت میں ایران امریکی اہداف اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ قطر کی سلامتی اولین ترجیح، اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ قطر میں ال عدید ملٹری بیس سے امریکا کے کچھ فوجیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق بعض اہلکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بدھ کی شام تک قطر میں امریکی فوج کے ال عدید ایئر بیس سے نکل جائیں، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایران میں مظاہرین کے تحفظ کے لیے مداخلت کر سکتا ہے۔ دوحا میں امریکی سفارت خانے کی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں آیا اور قطر کی وزارت خارجہ نے روئٹرز کی تصدیق یا تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments