International

ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کی رپورٹس پر چین کا ردعمل آگیا

ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کی رپورٹس پر چین کا ردعمل آگیا

ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کی رپورٹس پر چین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں، عالمی قوانین کے تحت ملکی خودمختاری اور سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ ایران میں مظاہروں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ حملے کی رپورٹس پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے ایرانی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں اور ملکی استحکام کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ملاقات کا انتظام کیا جارہا ہے لیکن ایران کے خلاف بہت طاقتور آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں گفتگو میں امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ممکن ہے کہ ملاقات سے پہلے ہی ہمیں کارروائی کرنا پڑے، مظاہروں میں بعض لوگوں کے قتل کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے متعلق معاملے کو فوج دیکھ رہی ہے، ایران کے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایلون مسک سے بھی بات کریں گے تاکہ ایران میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی میں مدد مل سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments