International

ایران نے یورپی یونین کی بحری و فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا

ایران نے یورپی یونین کی بحری و فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا

ایران نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کے ردِعمل میں وہ جوابی اقدام کرتے ہوئے یورپی یونین کے رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایران کا یہ اقدام یورپی یونین کے حالیہ فیصلے کا جواب ہے، جو پابندیوں کے نظام کے تحت پاسدارانِ انقلاب کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق ہے۔‘ وزارتِ خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’یورپی یونین کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا یہ اقدام ’غیر قانونی اور نامناسب‘ ہے اور یہ کہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔‘ واضح رہے کہ یورپی یونین نے ایران میں حالیہ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد باضابطہ طور پر پاسدارانِ انقلاب کو جنھیں ہو وہ مظاہرین پر کریک ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دیتی ہے، دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یورپی یونین سمیت کئی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ایسے دعوے سامنے آئے تھے کہ جن میں ایرانی حکومت اور پاسدارانِ انقلاب پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ حکومت مخالف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں ایرانی مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments