ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہرایا اور حملے کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے سعودی عرب پر بھی یہ بات واضح کر دی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی بندرگاہ راس تنورا میں ریفائنری پر کل حملہ ہوا تھا۔ اس سے قبل یہ امریکی قدامت پسند تجزیہ کار نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب میں حکام نے موساد کے مبینہ ایجنٹس کو گرفتار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ ایجنٹس قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ امریکی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ ساتھ قطر، یو اے ای، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور اپنے اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ