ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں ایرانی مسلح افواج فوری اور طاقتور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی افواج زمین، فضا اور سمندر میں کسی بھی جارحیت کا فوری اور زوردار جواب دینے کے لیے انگلیاں ٹریگر پر رکھے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر ہونے والے حملوں سے ایران نے اہم اسباق سیکھے ہیں اور اب ایران اس سے زیادہ تیز اور مؤثر ردِعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے خطے میں ایک ’بڑی بحری آرماڈا‘ بھیج دی ہے اور اگر ایران نے جوہری معاہدے پر بات چیت نہ کی تو مزید سخت حملہ کیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ ’منصفانہ اور مساوی معاہدے‘ کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے اور جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہو۔ اس ہر ایران نے واضح کیا ہے کہ دھمکیوں کے سائے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے حالیہ دنوں میں کسی قسم کے مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی اور ایران کا مؤقف واضح ہے کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کسی بھی امریکی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، جبکہ مصر اور ترکی سمیت کئی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ