International

ایران نے اسرائیل کی جانب مزید میزائل داغے ہیں، اسرائیلی فوج

ایران نے اسرائیل کی جانب مزید میزائل داغے ہیں، اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے اسرائیل پر مزید میزائل داغے جانے کا پتہ لگایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایات موصول ہوں، وہ اس پر عمل کریں اور اور جب تک کہ انھیں اجات نہ دی جائے، باہر نہ نکلیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے فعال ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے 20 سے زائد ایرانی جہازوں کو یا تو ڈبو دیا ہے یا انھیں نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمان کی جانب سے یہ دعویٰ امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکہ نے بحر ہند میں ایران کے ایک جنگی جہاز کو غرق کر دیا ہے۔ امریکی سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی جہاز کو تارپیڈو کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments