تل ابیب : ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے بعد ایئرپورٹ پر موجود مسافروں میں شدید افراتفری پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے 21 ویں شب کی مناسبت سے "یا امیر المومنینؑ” کے نام سے نئی میزائل لہر کا آغاز کرتے ہوئے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کے خلاف اپنی جوابی کارروائیوں میں انتہائی شدت لاتے ہوئے ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کی 37 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ 21 ویں رمضان المبارک کی مناسبت سے اس آپریشن کو "یا امیر المومنینؑ” کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جس میں قرآن کی تلاوت اور خصوصی دعاؤں کے بعد میزائل داغے گئے۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن گوریان ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے درجنوں میزائل گر رہے ہیں، جن سے دھماکوں کی آوازیں بلند ہورہی ہیں اور آگ کے شعلے پھیل رہے ہیں اسرائیلی دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر موجود مسافروں میں شدید افراتفری پھیل گئی، جو اس وقت ملک چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے مرکز اور بیئر یعقوب کے علاقوں کو ایک ٹن وزنی وارہیڈ کے حامل ‘القدر’ اور ‘خیبر شکن’ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کارروائی کی خاص بات ایرانی فوج کی جانب سے جاری کردہ وہ فوٹیج ہے، جس میں ایک میزائل پر "ایپسٹین جزیرے کے متاثرین کی یاد میں” کی عبارت درج ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ اس حملے نے دشمن کے دفاعی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور اربیل میں موجود امریکی و صہیونی اڈوں کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ