International

ایران نے اپنے پڑوسی مسلم ممالک کے ایئر پورٹس کو ہی نشانہ کیوں بنایا؟

ایران نے اپنے پڑوسی مسلم ممالک کے ایئر پورٹس کو ہی نشانہ کیوں بنایا؟

تیل کی صنعت کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع سے خطے میں ہوابازی کا شعبے بھی متاثر شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کو وہاں نشانہ بنایا ہے جہاں انھیں سب سے زیادہ تکلیف پہنچتی ہے: ان کے ہوائی اڈے، جو عالمی تجارت اور سفر کے اہم ٹرانزٹ مرکز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہوائی اڈے خلیجی ممالک کی معیشت کی بنیاد ہیں۔ یہاں سے نہ صرف ان ممالک میں خوراک اور یہاں کام کرنے والے بیشتر غیر ملکی آتے ہیں بلکہ یہ ایئرپورٹس عالمی تجارت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا کے مصروف ترین ٹرانسپورٹ حب میں سے ایک دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں روک دی گئی ہیں۔ اس بندش سے ان تمام ہوائی کارگو کی ترسیل پر اثر پڑ سکتا ہے جو اس ہوائی اڈے سے دنیا بھر کو جاتی ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پروازوں کی یہ بندش کب تک جاری رہے گی اور ممالک کب تک اس نقصان کو برداشت کر سکتے ہیں۔ ان حملوں کے اثرات ابھی سے دکھنا شروع ہو گئے ہیں اور آج صبح ایشیا پیسفک کی مارکیٹیں کھلنے کے ساتھ ہی ایئرلائنز کے حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سوموار کے روز آسٹریلیا کی کنٹاس ایئرویز، سنگاپور ایئر لائنز اور جاپان ایئر لائنز کے حصص میں پانچ فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔ ایران نے سمندری بندرگاہوں اور جہاز رانی کے راستوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس میں آبنائے ہرمز شامل ہے جو دنیا میں تیل کی تجارت کے اہم راستوں میں سے ایک ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments