تہران : ایران اور امریکا میں کشیدگی مزید بڑھنے لگی، تہران نے واشنگٹن سے سفارتی رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہ راست رابطہ ختم ہوگیا ہے، یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے جواب میں امریکی فوجی حملوں کے خدشے کے باعث شدید تناؤ ہے۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کے درمیان بات چیت معطل کر دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مظاہرین کی ہلاکتوں پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔ روئٹرز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ان بڑھتی ہوئی کشیدگیوں کے پیش نظر قطر میں موجود امریکی فوج کے العدید ایئربیس کے کچھ عملے کو بدھ کی شام تک وہاں سے نکل جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ