International

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردیں ، سی این این کا دعویٰ

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردیں ، سی این این کا دعویٰ

تہران : امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ نے ایک تشویشناک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ میں بارودی سرنگیں بچھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان گنت مائنز بچھائی گئی ہیں، ایرانی فورسز، خاص طور پر پاسدارانِ انقلاب، کے پاس چھوٹی کشتیوں اور جدید ‘مائن لیئرز’ کی صلاحیت موجود ہے، جو مختصر وقت میں سمندر کے اندر سیکڑوں خطرناک مائنز بچھا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس نہ صرف مائنز بچھانے کی ٹیکنالوجی ہے بلکہ وہ دھماکا خیز کشتیوں اور ساحلی میزائل بیٹریوں کے ذریعے بھی دشمن کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان گنت مائنز بچھانے کا یہ اقدام عالمی سطح پر تیل کی رسد اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کو مفلوج کر سکتا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments