International

ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کردیا: ایرانی میڈیا

ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کردیا: ایرانی میڈیا

ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا پر فالس فلیگ آپریشن کے لیے شاہد ڈرونز کی کاپی استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جنگ سے براہِ راست منسلک امریکی فوجی پروازوں کو ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ مسلح تنازعات میں ملک کی دیرینہ غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ ادھر امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران تنازع ختم کرنے کے لیے ڈیل کرنا چاہتا ہے، ابھی تک ایران کی پیش کردہ شرائط اچھی نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک ہماری شرائط قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر مکمل شکست دے دی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments