International

ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا آپشن صدر ٹرمپ کے ٹیبل پر موجود ہے، وائٹ ہاؤس

ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا آپشن صدر ٹرمپ کے ٹیبل پر موجود ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (8 مارچ ): وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کاپشن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیبل پر تاحال موجود ہے۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ فی الحال فضائی مہم تک محدود رہے گی لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ اختیارات میں سے زمینی فوج بھیجنے کے آپشن کو خارج نہیں کیا۔ ایران میں امریکی فوج کی فضائی کارروائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ فضائی مہم جاری رہے گی۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ دانشمندی سے کسی بھی آپشن کو میز سے نہیں ہٹاتے، میں جانتی ہوں کہ بہت سے سیاستدان اسے جلد بازی میں کرنا پسند کرتے ہیں لیکن صدر بحیثیت کمانڈر ان چیف اس فوجی آپریشن کی کامیابی کا مسلسل جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا فی الحال موجودہ منصوبے کا حصہ نہیں لیکن صدر نے دانشمندی سے اپنے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔ کیرولین لیوٹ سے پوچھا گیا کہ مشرق وسطیٰ کا تنازع معیشت پر کس طرح اثر انداز ہو رہا ہے اور نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑ سکتا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ٹرمپ بیک وقت دو کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یعنی وہ بیرونی تنازعات کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ معیشت سے متعلق اندرونی مسائل کو بھی حل کر سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments