International

ایران میں سبزی فروش کا دوران جنگ ضرورت مندوں کو مفت آلو فراہم کرنے کا اعلان

ایران میں سبزی فروش کا دوران جنگ ضرورت مندوں کو مفت آلو فراہم کرنے کا اعلان

ایران میں جنگ کے دوران ایک سبزی فروش نے انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک ایرانی شخص گاڑی پر آلو رکھ کر فروخت کررہا ہے، اس کی گاڑی پر ایک سادہ سا بورڈ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’جنگ کی حالت میں، ضرورت مندوں کے لیے آلو مفت ہیں‘۔ یہ پیغام سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل گیا اور لوگوں نے اسے ایرانی معاشرے کی ہمدردی اور یکجہتی کی علامت قرار دیا، جبکہ سبزی فروش کے اس اقدام کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ ایران میں حالیہ برسوں میں مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث بنیادی غذائی اشیاء بھی مہنگی ہو چکی ہیں، حتیٰ کہ بعض لوگوں کے لیے آلو جیسی سستی سبزی بھی خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایران میں اس سے پہلے بھی عوامی سطح پر مدد کے اقدامات دیکھے گئے ہیں، جیسے ’دیوار مہربانی‘ جہاں لوگ ضرورت مندوں کے لیے کپڑے اور سامان چھوڑ دیتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments