ایران میں کئی دہائیوں کے بعد خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت مل گئی۔ ایرانی صدر کے نائب اوّل محمد رضا عارف نے ٹریفک قوانین میں ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی کابینہ نے جنوری میں ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی، ترمیمی بل میں ٹریفک پولیس کو خواتین کو موٹرسائیکل چلانےکی تربیت دینے اور باضابطہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران میں خواتین کا موٹر سائیکل چلانے پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم متعلقہ ادارے مخصوص ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے سے قاصر رہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران میں باضابطہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے سے ٹریفک حادثات کے دوران خواتین موٹرسائیکل سواروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ