International

ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا، علی لاریجانی

ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا، علی لاریجانی

تہران (8 مارچ ): ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے مقامی میڈیا سے گفگو میں بتایا ہے کہ مجھے کئی امریکی فوجیوں کو ایران میں قید کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ امریکیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے فوجی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے سچائی چھپانے کی کوششیں کام نہیں آئیں گی اور یہ سچائی زیادہ دیر تک چھپ نہیں سکتی۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو قید میں لینے کی تردید کر دی ہے۔ ترجمان سینٹ کام نے کہا ایرانی دعوے جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں۔ ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کوقید کرنے کا دعویٰ غلط ہے، کسی امریکی فوجی کو قید نہیں کیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments