International

ایران میں جاری مظاہروں پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ردِعمل، ایرانی عوام سے یکجہتی کا اعلان

ایران میں جاری مظاہروں پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ردِعمل، ایرانی عوام سے یکجہتی کا اعلان

تل ابیب، 4 جنوری : اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور آزادی و انصاف کے لیے ان کی جدوجہد سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے متعدد شہروں میں جاری مظاہروں نے ملک کی سیاسی فضا میں ہلچل مچا رکھی ہے ۔ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی عوام جس مرحلے سے گزر رہے ہیں، وہ ان کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہو سکتا ہے ۔ ان کے بقول اسرائیل اس جدوجہد میں ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، جب وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بھی اسی م¶قف کو دہرایا گیا۔ ایران میں یہ احتجاجی لہر گزشتہ اتوار کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب دکانداروں نے معاشی مسائل کے خلاف ہڑتال کی۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مظاہروں کا دائرہ وسیع ہوتا چلا گیا اور معاشی مطالبات کے ساتھ ساتھ سیاسی نعرے بھی سامنے آنے لگے ۔ اطلاعات کے مطابق احتجاجات ایران کے مغربی علاقوں سمیت کم از کم 40 درمیانے درجے کے شہروں تک پھیل چکے ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ رہے ہیں اور دونوں ممالک گزشتہ جون میں براہِ راست جنگ میں بھی الجھ چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ گیا تھا۔ اتوار کے روز نیتن یاہو نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ انہوں نے حالیہ باضابطہ دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ¿ خیال کیا۔ ان کے مطابق دونوں رہنما¶ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران میں جوہری افزودگی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے ۔ نیتن یاہو نے کہا کہ مشترکہ م¶قف کے تحت ایران سے تقریباً 400 کلوگرام افزودہ مواد ہٹایا جانا چاہیے اور تمام جوہری تنصیبات کو سخت اور م¶ثر بین الاقوامی نگرانی میں دیا جانا ناگزیر ہے ۔ ان کے مطابق اس حساس موضوع پر گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب ایران میں احتجاجات ایک ڈرامائی موڑ اختیار کر رہے تھے ۔ ادھر ایرانی سرکاری اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں جاری مظاہروں کے دوران اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور عالمی سطح پر اس پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments