International

ایران میں فسادات کے معاملے پر اسرائیل کو خفت اٹھانا پڑی، ایرانی اسپیکر

ایران میں فسادات کے معاملے پر اسرائیل کو خفت اٹھانا پڑی، ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ فسادات کے معاملے پر اسرائیل نے 12 روزہ جنگ سے زیادہ خفت اٹھائی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیلی صیہونی ریاست نے ایران کے مختلف شہروں میں مستقل منظم حملے کیے۔ اسرائیلی کارروائیوں کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں شکست دے دی گئی، اور 48 گھنٹے اسرائیلی حکومت کے لیے 12 روزہ جنگ سے زیادہ شدید جھٹکا ثابت ہوئے۔ محمد باقر قالیباف نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ملک کو احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں محفوظ رکھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ احتجاج کے دوران ہونے والے فسادیوں کو خارجی امداد مل رہی تھی اور وہ داعش کے انداز میں لوگوں کو قتل کررہے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments