افغانستان میں قائم طالبان حکومت کا اپنے ایک حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ ایران میں مارے جانے والے دس افغان باشندوں کی لاشیں وطن پہنچ گئی ہیں۔ صوبہ فراح کی طالبان انتظامیہ نے بی بی سی کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے بدھ 3 دسمبر کو مارے جانے والے 11 میں سے 10 افغان شہریوں کی لاشیں وصول کر لی ہیں۔ ایران سے ملحقہ صوبہ فراح پر قائم سرحدی بندرگاہ ابو نصر کے طالبان کمانڈر خطیب فراحی نے بتایا کہ ’کل 12 افراد تھے کہ جن میں سے تین یا چار فراح کے تھے اور باقی ہرات کے رہنے والے تھے۔ ان افغان شہریوں کو ابو نصر بندرگاہ کے راستے ایران میں غیر قانونی طور پر لے جایا گیا تھا۔ انھیں ایران میں گرفتار کیا گیا اور بے رحمی اور ظالمانہ طریقے سے مار دیا گیا۔ تاہم ان 12 افراد میں سے ایک زخمی ہوئے مگر اُن کی جان بچ گئی مگر دیگر 11 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔‘ خطیب فراحی کا کہنا ہے کہ ’یہ لوگ دراصل کچھ عرصہ پہلے ہلاک ہوئے تھے، لیکن ان کے بقول، ایران نے انھیں اپنی تحویل میں رکھا ہوا تھا اور ان کے ایک زندہ بچ جانے والے زخمی ساتھی کی مدد سے پہلے اس کے خاندان اور بعد ازاں طالبان حکومت کو ان کے بارے میں اطلاع ملی۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب دس ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کی میتیں وطن واپس لائی گئی ہیں۔ ایک زخمی اور ہلاک ہونے والے ایک شخص کی واپسی تا حال مُمکن نہیں ہو پائی ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ