نیویارک، 9 مارچ : نیویارک ٹائمز نے ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو غلط قرار دیا ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول پر امریکی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیوں کی موت ہوئیں۔ سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز سمیت مختلف شواہد اور بحری اڈے پر ٹوما ہاک میزائل گرنے کی ویڈیو کے تجزیے سے ماہرین نے کہا کہ ایلیمنٹری اسکول کو اسی وقت نقصان پہنچا جب پاسداران کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے خیال میں اسکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا تھا۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ہتھیار اکثر درست نشانہ نہیں لگاتے اور امریکہ اس حملے میں شامل نہیں تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے کہا کہ میرے خیال میں اور جو میں نے دیکھا ہے اس کے مطابق یہ حملہ ایران نے ہی کیا ہے ۔ یادرہے کہ نیویارک ٹائمزسے پہلے برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی بھی اس کی تصدیق کرچکا ہے ۔
Source: UNI NEWS
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ