ایران میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد قم کی جمکران مسجد کے گنبد پر سرخ ’پرچمِ انتقام‘ لہرا دیا گیا۔ سرخ پرچم کو علامتی طور پر بدلے اور انصاف کے اعلان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمکران مسجد ایران میں مذہبی اہمیت کی حامل عبادت گاہ ہے، جہاں سرخ پرچم لہرانا غیر معمولی علامتی اقدام سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حامیوں کے غم و غصے اور ممکنہ جوابی کارروائی کے عزم کی علامت ہے، پرچم ایران میں عوام اور پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں لہرایا گیا ہے، تاکہ ملک میں اتحاد اور ہمت کا پیغام دیا جا سکے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای تہران میں اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہوئے، خبر سامنے آنے کے بعد ایران سمیت مختلف ممالک میں احتجاج اور سوگ کی لہر دیکھی گئی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ملک کے انتظامی امور سنبھالنے کے لیے 3 رکنی عبوری قیادت کونسل تشکیل دی گئی ہے، 66 سالہ عالم دین علی رضا اعرافی کو کونسل کا فقیہ رکن مقرر کیا گیا ہے۔ علی رضا اعرافی اس عبوری کونسل میں صدر مسعود پزشکیان اور چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژہ ای کے ہمراہ شامل ہوں گے، یہ کونسل اس وقت تک سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی جب تک مجلس خبرگان نیا سپریم لیڈر منتخب نہیں کر لیتی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ