International

ایران میں احتجاج کے اصل مجرم ٹرمپ ہیں: خامنہ ای کا الزام

ایران میں احتجاج کے اصل مجرم ٹرمپ ہیں: خامنہ ای کا الزام

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنه ای نے ایک بار پھر صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں ہونے والے احتجاج کے اصل مجرم ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے عیدِ مباعث (ایران کا مذہبی تہوار) کی تقریب میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی صدر کو ان جانی و مالی نقصانات اور بہتان تراشی کے لیے ’قصوروار‘ سمجھتا ہے جو انھوں نے ایرانی قوم پر ڈھائے ہیں۔ یاد رہے خامنه ای نے تہران میں کرنسی کی قدر میں کمی سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنی پہلی تقریر میں مظاہرین کو ’فسادی‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انھیں ان کی جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments