International

ایران میں افغان طالبان حکومت مخالف سابق پولیس چیف قتل

ایران میں افغان طالبان حکومت مخالف سابق پولیس چیف قتل

ایران میں افغان طالبان حکومت مخالف سابق پولیس چیف کو قتل کردیا گیا، اکرام الدین سری سابق دور حکومت میں پولیس سربراہ رہ چکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں افغان طالبان حکومت مخالف سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، اکرام الدین سری سابق دورحکومت میں تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے ہیں۔ اکرام الدین سری پرتہران میں دفتر کے باہر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے اکرام الدین سری کا ایک ساتھی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ افغان طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد اکرام الدین سری نے ایران میں پناہ لی ہوئی تھی۔ ایرانی حکام نے افغان طالبان مخالف سابق پولیس چیف کے قتل پر کہا کہ اکرام الدین سری پر حملہ ٹارگٹڈ ہے، ان کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments