International

ایران میں 490 مظاہرین ہلاک ہوچکے، ایرانی انسانی حقوق تنظیم

ایران میں 490 مظاہرین ہلاک ہوچکے، ایرانی انسانی حقوق تنظیم

ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے مظاہروں میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ تنظیم کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 10 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے اعتبار سے اب تک ایران میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 اہلکار ہلاک ہوچکے۔ واضح رہے کہ مظاہروں میں ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments