International

ایران میں 30ہزار مظاہرین کے قتل کی خبر بے بنیاد، تہران کی تردید

ایران میں 30ہزار مظاہرین کے قتل کی خبر بے بنیاد، تہران کی تردید

ایران میں احتجاجی مظاہروں کی ہلاکت خیزی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹس نے بین الاقوامی میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے، جس کے بعد تہران کی جانب سے ان دعوؤں پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ایران نے اُن رپورٹس پر ردِعمل ظاہر کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چند ہفتے قبل ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران 30 ہزار مظاہرین مارے گئے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور محض افواہیں قرار دیا ہے۔اتوار کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں بقائی نے لکھا:ہٹلر کے انداز کاایک بڑا جھوٹ،کیا یہی وہ تعداد نہیں جسے وہ ایران کی سڑکوں پر قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟ وہ اس میں ناکام رہے اور اب اسے میڈیا میں گھڑ کر اور مسخ کر کے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لوگ واقعی بد نیت ہیں۔ یہ ردِعمل اُس وقت سامنے آیا جب ایرانی وزارتِ صحت کے دو اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا کہ صرف 8 اور 9 جنوری کو ملک کی سڑکوں پر ممکنہ طور پر 30 ہزار تک افراد ہلاک ہوئے، جو ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی جریدے ٹائم کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا۔ان حکام کا کہنا تھا کہ لاشوں کے تھیلوں کا ذخیرہ ختم ہو چکا تھا، جبکہ ایمبولینسوں کی جگہ 18 پہیوں والے ٹرک استعمال کیے گئے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے اس سے قبل 5459 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی، جبکہ 17031 دیگر کیسز کی تحقیقات جاری بتائی گئی تھیں۔ اس کے برعکس ایرانی حکام نے صرف سینکڑوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور صورتِ حال کو بھڑکانے کا الزام بیرونی قوتوں، بالخصوص اسرائیل اور امریکا پر عائد کیا۔ ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ملک میں دسمبر کے اواخر سے جاری احتجاجات کو ایک ’’منظم فتنہ‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں دس ’’دشمن‘‘ ممالک کی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں۔ اسی طرح ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس سے قبل کہا تھا کہ مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد مارے گئے، نہ کہ ہزاروں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ دہشت گرد عناصر مظاہرین کے درمیان گھس آئے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھانے کے لیے براہِ راست فائرنگ کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments