امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بےوقوف ہوگا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں 10 طیارے گرائے جاچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے، ٹیرف کا استعمال نہ کرتا تو وہ ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، میری رائے میں وہ واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے کہا کہ امریکی حکام کا ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر بات ہوئی، امریکی حکام کو ایران کی جوابی کارروائی اور عالمی تیل منڈیوں پر اثرات کا خدشہ ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ