امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت مناسب نہیں۔ ایرانی فٹبال ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کا خیر مقدم کرتا، لیکن ایرانی ٹیم کا امریکا میں ہونا ان کی جانوں اور حفاظت کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔ اس سے قبل ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اسرائیل پر حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد حالات ایسے نہیں رہے کہ ایران عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکے۔ ایرانی وزیر کھیل نے کہا کہ امریکی حکومت نے ہمارے لیڈر کو قتل کیا ہے تو ہم کسی صورت ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتے، ہمارے بچے محفوظ نہیں اور موجودہ حالات میں شرکت ممکن نہیں۔ a
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ