International

ایران کیخلاف اپنی سرزمین کو استعمال نہیں ہونے دیں گے، آذربائیجان کا اعلان

ایران کیخلاف اپنی سرزمین کو استعمال نہیں ہونے دیں گے، آذربائیجان کا اعلان

باکو(30 جنوری: آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ آذربائیجان کبھی بھی اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو کسی بھی ریاست کو پڑوسی ملک ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات کی۔ ٹیلیفونک رابطے میں وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کہا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی میں اضافہ تشویش کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے مسلسل تمام فریقوں کو ایسے اقدامات اور بیان بازی سے باز رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو ایران اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق صرف اور صرف مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments