ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایران کے جنوب مغربی علاقے میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایک امریکی کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کے مطابق دو نشستوں والا یہ ملٹی رول اسٹرائیک فائٹر طیارہ ایران کی جنوب مغربی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای، سینئر فوجی کمانڈروں اور شہریوں کے قتل کے بعد ایران کے خلاف وسیع فوجی مہم شروع کی تھی۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران فوجی اور شہری دونوں مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی ہوئی۔ اس کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جن میں اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک میں موجود اہداف شامل ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کا سخت جواب ہیں۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ