International

ایران کی جانب بحری بیڑہ بڑھ رہا ہے، اب ایران کو سمجھوتا کرنا ہوگا، ٹرمپ

ایران کی جانب بحری بیڑہ بڑھ رہا ہے، اب ایران کو سمجھوتا کرنا ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب بحری بیڑہ روانہ کردیا ہے، اب ایران کو چاہیے کہ سمجھوتے کی جانب بڑھے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ہماری انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ تہران میں موجود قیادت اس نازک وقت میں مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ ہم نے ایران کی جانب ایک بڑا بحری بیڑہ روانہ کیا ہے جو وینزویلا میں استعمال ہونے والی فوجی قوت سے بھی بڑا ہے۔ امریکی اہلکاروں کے مطابق امریکی حملہ آور فورس طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس-ابراہم لنکن کے زیر اثر مشرق وسطیٰ روانہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ آمد سے ایران کی استقامت پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور ہم آج بھی ایرانی قوم کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments