International

ایران کی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تردید

ایران کی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تردید

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ ماجد تخت روانچی نے ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تردید کی ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کچھ ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے جو اس مقصد کے لیے وہاں موجود تھیں۔ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’کچھ ممالک نے ہم سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے بات چیت کی تھی اور ہم نے ان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے ایران کے خلاف ’جارحیت میں حصہ‘ لیا انھیں ’یہاں سے گزرنے کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔‘ ماجد تخت روانچی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ جنگ کو دوبارہ ان پر ’مسلط‘ نہ کیا جا سکے۔ ’جب گذشتہ برس جون میں جنگ شروع ہوئی تو 12 دن کے بعد حملے بند ہو گئے تھا لیکن پھر آٹھ، نو مہینے بعد انھوں (امریکہ اور اسرائیل) نے خود کو یکجا کیا اور دوبارہ حملے کیے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments