International

ایران کشیدگی، اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی لگا دی

ایران کشیدگی، اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی لگا دی

اسرائیل نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ میں آج جمعے کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے اسرائیلی فوج کے پلیٹ فارم المنسق کے ذریعے اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل اور خطے میں جوابی حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یروشلم کے قدیم شہر (اولڈ سٹی) میں موجود تمام مقدس مقامات جمعے کے روز بند رہیں گے، جن میں مسجدِ اقصیٰ، مغربی دیوار (ویسٹرن وال) اور چرچ آف ہولی سیپلکر شامل ہیں، اس دوران کسی بھی مذہب کے عبادت گزاروں یا زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ دوسری جانب مسجدِ اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام ہر موقع کو مسجدِ اقصیٰ کو بند کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو کہ مکمل طور پر بلا جواز ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments