پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور ریاض کے درمیان ایک ’سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ‘ موجود ہے اور اس حوالے سے (پاکستان نے) ایران کو حالیہ جنگ شروع ہوتے ہی یاد دہانی کروا دی تھی۔‘ سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ’ہم سعودی عرب کے ساتھ ایک سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ کر چکے ہیں جس کا ساری دنیا کو پتہ ہے۔ میں نے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے بھائیوں کو، جو لیڈرشپ میں ہیں ایران میں انہیں آگاہ کیا کہ برائے مہربانی اس (معاہدے) کو ذہن میں رکھیں۔‘ منگل کو اسحاق ڈار اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا تھا کہ خلیجی ممالک سے 35 ہزار پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونہی حملہ ہوا، انہوں نے فوری طور پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ کیا اور گزشتہ تین دنوں میں فلسطین، ایران، سعودی عرب، بنگلہ دیش، مالدیپ، عمان، متحدہ عرب امارات، عراق، بحرین اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مختلف سربراہانِ مملکت سے رابطے کیے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔‘ ’ایران کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور ردعمل سے گریز کرے تاکہ جنگ کا دائرہ وسیع نہ ہو۔‘ اس سے قبل اسحاق ڈار نے ایوان بالا (سینٹ) میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فرض سمجھ کر ایران جنگ رکوانے کی سفارتی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی عوام کو بھی اس بات کو سمجھنا چاہیے۔ اپنے ملک میں حالات خراب کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ آپ کی حکومت ایران جنگ رکوانے کی ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ