تہران ( ): ایران میں دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔ العربیہ پر شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی صوبے سمنان میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ایک شخص کو سرعام پھانسی دی گئی۔ عدلیہ کے آفیشل آؤٹ لیٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد پھانسی دی گئی۔ میزان نے صوبائی عدلیہ کے سربراہ محمد اکبری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے درست جائزہ لینے کے بعد اس فیصلے کی توثیق اور اس پر عمل کیا گیا۔ صوبائی اتھارٹی نے کہا کہ مجرم نے دو خواتین کو دھوکا دیا اور زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرم نے متاثرین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلیے انہیں ڈرایا دھمکایا۔ واضح رہے کہ مجرم کی شناخت اور اس کی سزا کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ ایران میں عام طور پر جیلوں کے اندر پھانسی دی جاتی ہے لیکن یہ سزا قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے دو ہفتے بعد سامنے آئی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی