تہران (6 مارچ ): ایران کی پاسداران انقلاب نے نئے تباہ کن میزائل کے ساتھ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 22ویں لہر کے آغاز کا اعلان کر دیا جس کا مقصد اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو بھاری نقصان پہنچانا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے خرم شہر 4، خیبر اور فتح میزائل کے ساتھ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 22ویں لہر کا آغاز کیا۔ ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایران نے اب تک زیادہ تر ایک دہائی پرانے میزائل استعمال کیے اور وہ طویل جنگ کیلیے نئے جدید ہتھیار تیار کر رہا ہے۔ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس آپریشن کا آغاز جمعہ کی سہ پہر ’یا حسین ابن علی (ع)‘ کے نام سے ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس لہر میں خلیج فارس سے لے کر تل ابیب تک امریکی اور صہیونی حکومت کے ٹھکانوں کو خیبر، خرم شہر-4 اور فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ داغے گئے میزائل میں سے ایک انتہائی وزنی خرم شہر-4 تھا جو 2 ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رفتار سے زیادہ ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق خلیج فارس کے ممالک میں قائم امریکی اور صہیونی اڈوں، تل ابیب، بن گوریان ایئرپورٹ اور حیفہ کے فوجی مراکز کو نئے اقسام کے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ