International

ایران کا بغداد میں امریکی وکٹوریا بیس پر خودکش ڈرونز سے حملہ

ایران کا بغداد میں امریکی وکٹوریا بیس پر خودکش ڈرونز سے حملہ

بغداد : ایران نے بغداد میں امریکی وکٹوریا بیس پر خودکش ڈرونز سے حملہ کردیا ، ،ایک بیس میں گرگیا جبکہ دوسرا فضا میں تباہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے "آپریشن ایپک فیوری” کے جواب میں ایران نے جوابی حملوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے اور بحرین میں سمندری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ امریکہ نے پہلی بار اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایران نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع امریکی "وکٹوریہ بیس” پر دو خودکش ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ عراقی ذرائع کے مطابق ایک ڈرون بیس کے اندر گرا، جس کے بعد وہاں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دیکھے گئے جبکہ دوسرا فضا میں تباہ کردیا گیا۔ یاد رہے رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح سے جاری امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں اب تک ایران میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر اہم شخصیات کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ایران نے پورے خطے میں امریکی اثاثوں اور اتحادیوں پر میزائلوں اور ڈرونز کی برسات کر دی ہے یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ڈیلی میل’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن شیڈول کے مطابق جاری ہے اور دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملوں میں اب تک 48 سینئر ایرانی رہنماؤں کو ختم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے قوم کو خبردار کیا کہ جنگ ختم ہونے سے پہلے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے اور یہ لڑائی چار ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments