ایران نے جدید ترین ہائپرسونک اور بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملہ کر دیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے دارالحکومت تل ابیب میں صہیونی فوج کے عسکری مراکز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایران نے ڈرون حملوں کی تازہ لہر میں اسرائیل کے پاماخیم اور اووداایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ ڈرونز نے اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے شن بیت کے ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔ ایرانی حملوں میں ایئربیسز کے رن وے، ہینگرز اور کنٹرول ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی جانب سے کارروائی یومِ قدس کی مناسبت سے میجرجنرل محمد پاکپور کی یاد میں کی گئی۔ مقبوضہ گولان، حیفہ اور شمالی اسرائیل پر بھی میزائل داغے گئے۔ اس سے پہلے ایران اور حزب اللہ کے مشترکہ حملے میں وسطی اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے راکٹ حملوں میں شیرون میں بڑے پیمانے عمارتوں کونقصان پہنچا۔ ایران اور حزب اللہ کی جانب سے ایک سو پچاس راکٹ داغےگئے، لبنانی تنظیم حزب اللہ نے حیفا میں واقع عتلیت بیس میں اسپیشل میرین یونٹ کے ہیڈ کوارٹرز کو میزائلوں سے ملیامیٹ کرنے کادعوی بھی کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ