ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے ساحلی علاقے مسندم کے نزدیک ایک آئل ٹینکر پر حملہ کیا ہے جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر (MSC) کے مطابق حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمان کے حکام کا کہنا ہے کہ پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ’اسکائی لائٹ‘ پر یہ حملہ خصب بندرگاہ سے تقریباً 5 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہوا، جہاز پر کُل 20 افراد سوار تھے جن میں 15 بھارتی اور 5 ایرانی شہری شامل ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن فوجی، سیکیورٹی اور سول اداروں کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم عمان کے حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کس ہتھیار سے کیا گیا۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے، یہ تنگ بحری راستہ خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرۂ عرب سے ملاتا ہے۔ ایران اس کے شمال جبکہ عمان اور متحدہ عرب امارات اس کے جنوب میں واقع ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے باعث کئی جہاز راں کمپنیوں نے اس راستے سے گزرنے پر تشویش ظاہر کی ہے، خاص طور پر اس مبینہ وارننگ کے بعد جس میں کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ