International

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا اور امریکی تیل کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہُرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ٹینکر کو نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس کی فورسز نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم والے آئل ٹینکر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments