International

ایران کے تباہ کن میزائل جو امریکا اور اسرائیل کیلیے درد سر بن گئے

ایران کے تباہ کن میزائل جو امریکا اور اسرائیل کیلیے درد سر بن گئے

تہران (8 مارچ ):28 فروری 2026 کو اسرائیل اور امریکا نے ایران کے متعدد شہروں، پر بھرپور میزائل حملے کیے۔ ان فضائی حملوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے اس کارروائی کو “آپریشن روئرنگ لائن” جبکہ امریکا نے “آپریشن ایپک فیوری” کا نام دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کو ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا گیا، جس کے جواب میں ایران نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی بڑی تعداد فائر کی۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران سینکڑوں میزائل اور ڈرون داغے گئے، جن میں سے بعض ڈرون اور میزائلوں نے خطے میں موجود امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیل کے شمالی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ملک بھر میں فضائی خطرے کے سائرن بج اٹھے، اس دوران اسرائیل دفاعی نظام آئرن ڈوم نے آنے والے حملوں کو کافی حد تک روکنے کی کوشش بھی کی۔ مذکورہ کشیدہ صورتحال ایران کے وسیع بیلسٹک میزائل ذخیرے سے متعلق تجزیہ کاروں کو بھی سوچنے پر مجبور کرتی ہے، جو حالیہ جنگی جھڑپوں کے باوجود مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا ذخیرہ سمجھا جاتا ہے۔ ایران طویل عرصے سے اپنے میزائلوں کی زیادہ سے زیادہ حد تقریباً 2ہزار کلومیٹر تک رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی تنصیبات تک پہنچنے کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے، تہران کا مؤقف ہے کہ اس کا بین البراعظمی میزائل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سال 2026کے آغاز تک اندازوں کے مطابق ایران کے میزائل ذخیرے کی تعداد تقریباً 2500 سے کم ہوکر 1ہزار سے 1200 تک رہ گئی ہے، جبکہ قابل استعمال موبائل لانچرز کی تعداد تقریباً 100 کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ایران کے بیلسٹک میزائل اس کی دفاعی حکمت عملی کا بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں۔ اس پروگرام میں مختصر فاصلے، درمیانے فاصلے اور ہائپرسونک میزائل شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سے میزائل زیر زمین بنائے گئے محفوظ مقامات، جنہیں “میزائل سٹیز” کہا جاتا ہے، میں رکھے جاتے ہیں۔ فروری 2026 میں ہونے والی جوابی کارروائی کے دوران ایران نے سیجل اور فتاح جیسے جدید میزائل استعمال کیے تاکہ اسرائیلی دفاعی نظام کو دباؤ میں لایا جاسکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments