International

ایران کے ساتھ مذاکرات سے مطمئن نہیں ہوں: امریکی صدر

ایران کے ساتھ مذاکرات سے مطمئن نہیں ہوں: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کو 20 فیصد تک بھی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جنیوا میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے ایک روز بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران سویلین مقاصد کے لیے بھی کسی قسم کی یورینیم افزودگی کرے۔ انہوں نے ریاست ٹیکساس کے ساحلی شہر کارپس کرسٹی میں ایک تقریب سے قبل مزید کہا کہ ایران اپنی دولت میں اضافہ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے تیل کی اتنی بڑی مقدار کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے تہران پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاملے میں زیادہ سنجیدگی دکھانے کا خواہش مند نہیں ہے اور ان کے بقول یہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر اپنے عدم اطمینان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ کوئی افزودگی نہیں ہوگی۔ نہ 20 فیصد اور نہ ہی 30 فیصد۔ وہ ہمیشہ 20 یا 30 فیصد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ سویلین مقاصد کے لیے ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ یہ سویلین مقاصد کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے بارہا دہرایا کہ وہ مذاکرات کی پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں۔ تاہم اس کے باوجود انہوں نے واضح کیا کہ وہ پرامن طریقے سے معاملات چلانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ایک اہم فیصلہ کیا جانا باقی ہے جو کہ آسان نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم اپنے پاس نہ رکھنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ سفارتی حل کا کوئی متبادل نہیں ہے اور تہران و واشنگٹن کے درمیان معاہدہ ممکن ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments