International

ایران کے ساتھ مذاکرات سے خوش نہیں، ٹرمپ

ایران کے ساتھ مذاکرات سے خوش نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے خوش نہیں، ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ایران چاہتاہےتھوڑی بہت یورینیم افزودگی کرے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتا ہوں۔ دوسری جانب اعلیٰ عمانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اعلیٰ عمانی سفارتکار نے بتایا کہ اب بات چیت یورینیم کی افزودگی صفر کرنے پر ہورہی ہے کیونکہ اگر افزودہ مواد ذخیرہ نہیں ہوگا تو ایٹم بم بنانا ممکن نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments