International

ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہے کامیاب ہوں گے، ٹرمپ

ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہے کامیاب ہوں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہےکامیاب ہوں گے، ہم ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر بھی کرچکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے جرائم میں کمی آئی،امریکی شہر اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا، تاہم اب مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments