International

ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی، امریکی سینٹرل کمانڈ

ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی، امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں 6 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایرانی حملے میں لاپتہ ہونے والے دو فوجیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ امریکی اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی مشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کو تباہ کرنا تھا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کی تیاری نہیں کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments