مناما (09 مارچ ): بحرین نے آئل ریفائنریز پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد معاہدے معطل کر دیے۔ بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی بابکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فورس ماژور نافذ کر دیا ہے، کیوں کہ ریفائنریز پر ایرانی حملے کے باعث اس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ فورس ماژور ایک قانونی اصطلاح ہے جس کے تحت کوئی کمپنی غیر معمولی اور قابو سے باہر حالات میں اپنے معاہداتی فرائض سے بری الذمہ ہو جاتی ہے۔ یعنی اس کمپنی نے جو معاہدے کیے تھے اب وہ اس پر قائم نہیں ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ خطے میں حملوں کے باعث تیل کی سپلائی کم ہو رہی ہے اور اسے منڈی تک پہنچانا مزید مشکل اور مہنگا ہو گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق بحرین کی توانائی کمپنی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اپنی ریفائنری کمپلیکس پر حالیہ حملے کے بعد اس نے اپنی گروپ آپریشنز پر فورس ماژور (ہنگامی صورت حال) نافذ کر دی ہے۔ تاہم کمپنی کے مطابق مقامی مارکیٹ کی تمام ضروریات بدستور مکمل طور پر محفوظ ہیں اور سپلائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی، جس کے لیے پہلے سے تیار کردہ پیشگی منصوبوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ