امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔ ان کے پاس میزائل اب صرف اکا دکا رہ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ یہ جنگ چار یا پانچ ہفتے جاری رہے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنے وقت سے کافی آگے چل رہا ہے، ایران کےخلاف جنگ خاتمے کےقریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹاکس میں تیزی جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنگ بہت حد تک مکمل ہو چکی ہے، ان کے پاس اب نہ بحریہ ہے، نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی کوئی فضائیہ باقی بچی ہے، ان کے میزائل اب صرف اکا دکا رہ گئے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ڈرونز ہر جگہ تباہ کیے جا رہے ہیں بشمول ان کی ڈرون تیار کرنے والی تنصیبات کہ اگر آپ دیکھیں تو ان کے پاس اب کچھ نہیں بچا، فوجی لحاظ سے اب وہاں کچھ باقی نہیں رہا۔ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہاں ٹریفک بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ امریکی صدر نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے زیادہ الفاظ استعمال نہیں کیے، انہوں نے کہا کہ میرے پاس ان کے لیے کوئی پیغام نہیں ہے بالکل بھی نہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ