سینئر عالم دین آیت اللّٰہ احمد علم الہدیٰ نے کہا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا، باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکریٹریٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان کے اکثریتی ارکان مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے پر متفق ہیں، اراکین کا اتفاق رائے عوام کی مرضی اور شہید سپریم لیڈر کے طرز عمل کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ اراکین کی مختلف آراء ہیں، لیکن اختلاف رائے مخلصانہ ہے، کوئی سیاسی مقاصد نہیں، سپریم لیڈر کے باضابطہ اعلان میں تاخیر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہے۔ رکن مجلس خبرگان محمد میر باقر نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے زیادہ تر ارکان متفق ہو چکے ہیں تاہم عمل سے متعلق کچھ رکاوٹیں ابھی باقی ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز اسمبلی کے ایک اور سینئر رکن نے بتایا تھا کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے ارکان ایک دن کے اندر اجلاس کریں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ارکان کے درمیان اس بات پر معمولی اختلاف موجود ہے کہ حتمی فیصلہ باقاعدہ بالمشافہ اجلاس کے بعد کیا جائے یا موجودہ حالات میں اس رسمی عمل کے بغیر ہی اعلان کر دیا جائے۔ اسمبلی آف ایکسپرٹس کے رکن آیت اللہ محسن حیدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں حتمی ووٹنگ کے لیے اسمبلی کا براہ راست اجلاس ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک امیدوار کا انتخاب کر لیا گیا ہے جو مرحوم سپریم لیڈر کی اس ہدایت کے مطابق ہے کہ ایران کا اعلیٰ رہنما ایسا ہونا چاہیے جسے دشمن ناپسند کرے نہ کہ اس کی تعریف کرے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ