ایران کے اگلے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والے ادارے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ انھیں ’قوی امید ہے‘ کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے رہبر اعلیٰ کا انتخاب کر لیا جائے گا۔ یہ خبر پاسدران انقلاب سے منسلک خبر رساں ایجنسی فارس نے دی ہے۔ فارس کی خبر کے مطابق ایران کے ماہرین کی اسمبلی کے رکن حسین مظفری نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو ایرانی ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اب ملک کا نیا رہبرِ اعلیٰ بننے کی دوڑ میں سب سے آگے سمجھا جا رہا ہے تاہم ایسے دعوؤں کی تصدیق کرنا اب بھی مشکل ہے۔ دریں اثنا مجلسِ رہبری (جو 88 ارکان پر مشتمل مذہبی ادارہ ہے اور رہبرِ اعلیٰ کے انتخاب کا ذمہ دار ہے) کے اجلاس کے انعقاد کو ’فیصلے پر پہنچنے کے قریب‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ