International

ایران کے مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہو گئی

ایران کے مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہو گئی

تہران، 28 فروری (: جنوبی ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہو گئی ہے ، جبکہ مزید 60 افراد زخمی ہیں۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، اب بھی تقریباً 50 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق جبکہ تقریباً 60 زخمی ہوئے ہیں، جن میں طالبات اور اسکول کا عملہ شامل ہے ۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی موجودگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ عمارت سے ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق صبح کے اوقات میں اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اداروں اور طبی عملے کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے اس سے قبل ایرانی شہریوں کو فوجی تنصیبات اور اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments